تازہ ترینخبریںپاکستان

9 مئی واقعات سے متعلق رپورٹس پر حکومت کا مغربی میڈیا کو جواب

وفاقی حکومت نے 9 مئی کے پُرتشدد واقعات پر ’حقائق کے برعکس‘ رپورٹس شائع کرنے پر مغربی میڈیا کو کرارا جواب دے دیا۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے مغربی میڈیا کی رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے اپنے بیان میں بتایا کہ 9 مئی کی گرفتاریاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں، ہر مہذب ملک کی طرح حملہ آوروں کے خلاف کارروائی قانونی تقاضا ہے۔

ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ یہ ہماری قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، پی ٹی آئی غنڈوں نے املاک، حساس فوجی تنصیبات اور ریاستی علامات پر حملہ کیا، مریضوں کو اتار کر ایمبولینسز کو آگ لگائی گئی جبکہ اسکول اور اسپتال جلائے گئے۔

’9 مئی کو شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی۔ جناح ہاؤس، ریڈیو پاکستان اور نادر تاریخی ورثہ جلایا۔ ان جرائم میں قانون کے مطابق یہ غنڈے زیرِ تفتیش ہیں اور سزا پائیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہی نہیں دنیا کے ہر ملک میں ایسا جرم ناقابل معافی ہوتا ہے، کیپٹل ہل امریکا اور لندن فسادات میں حملہ آوروں کو سزائیں ملیں، امریکا اور لندن میں سزاؤں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کہا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متعلقہ وزارت کا مؤقف جانے بغیر مغربی میڈیا خبریں چلا رہا ہے، منظم مہم کے تحت مغربی میڈیا میں خبریں، مضامین اور تجزیے آ رہے ہیں، ایسی خبریں غیر پیشہ وارانہ، حقائق کے برعکس اور متعصبانہ قرار پائیں گی، ہم قانونی چارہ جوئی کا اپنا حق محفوظ رکھتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button