تازہ ترینخبریںکاروبار

ایران اور روس کی ساھ تجارت شروع ہو گئی

وفاقی حکومت نے بزنس ٹو بزنس بارٹر ٹریڈ میکنزم رولز جاری کردیئے، جس سے پاکستان ایران اور روس سے خام تیل، ایل این جی، ایل پی جی درآمد اور گوشت، پھل، سبزیاں اور چاول برآمد کرسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان، ایران، افغانستان اور روس کے درمیان تجارت کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ، وفاقی حکومت نے بزنس ٹو بزنس بارٹر ٹریڈ میکنزم رولز جاری کردیئے۔

پاکستان بارٹر سسٹم کے تحت ایران اور روس سے خام تیل،ایل این جی،ایل پی جی درآمد کرسکے گا جبکہ افغانستان، ایران، افغانستان اور روس کے ساتھ اشیا کے بدلے اشیا کی تجارت میں آسانی ہوگی۔

پاکستان ان ممالک کو گوشت، پھل سبزیاں، چاول، ٹیکسٹائل مصنوعات، پرفیومز، کاسمیٹکس،جراحی آلات برآمد کرسکے گا۔

پاکستان اب ایران افغانستان کو کھیلوں کا سامان برآمد کرسکے گا، افغانستان سے پھل، میوہ جات، سبزیاں ،دالیں،آئل سیڈز درآمد کرسکے گا۔

بارٹر ٹریڈ سسٹم کے تحت افغانستان سے منرلز، میٹلز اور کوئلہ درآمد کیا جاسکے گا جبکہ پاکستان ایران سے خام تیل، ایل این جی ایل پی جی منگوا سکے گا۔

ایران سے کیمکلز پراڈکٹس، کھاد،پھل ،سبزیاں،مصالحے درآمد کی جاسکیں گی جبکہ پاکستان روس سے خام تیل، ایل این جی، ایل پی جی درآمد کرسکے گا۔

روس سے بارٹر سسٹم کے تحت گندم دالیں بھی منگوائی جاسکیں گی اور صنعتی مشینری بھی درآمد کی جاسکے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button