پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو عدالت نے بدعنوانی کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔
آج انہیں لاہور کی ضلع کچہری کی عدالت میں پیش کیا گیا گجرات ترقیاتی منصوبے میں کرپشن کیس میں وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے پرویزالہٰی کو مقدمے سےڈسچارج کردیا۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کیخلاف ضلع کچہری میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
اینٹی کرپشن پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش کرکے ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی سے تفتیش کرنا ہے، انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے خزانے کو نقصان پہنچایا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی نے اپنے حکم میں کہا کہ چوہدری پرویزالہٰی اگر پولیس کو کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔