تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

پرویز الہیٰ ایک مقدمے سے بری ہوتے ہی دوسرے میں گرفتار

پرویز الہیٰ ایک مقدمے سے بری ہوتے ہی دوسرے مقدمے میں گرفتار

چوہدری پرویز الٰہی کو گزشتہ روز لاہور سے کرپشن کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا اور آج انہیں اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد چوہدری پرویز الٰہی کو کرپشن کے مقدمے سے بری کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو عدالت سے بری ہوتے ہی کرپشن کے دوسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔
چوہدری پرویز الٰہی کو گوجرانوالہ میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن پنجاب کے ہیڈ کوارٹر سے گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ لاہور میں عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کی جہاں ان کا کہنا تھا کہ میں بے گناہ ہوں اور پاک فوج کا حامی ہوں، میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا، پی ٹی آئی میں ہوں اور اس میں ہی رہوں گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button