تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

جھوپڑ پٹی میں رہنا والا سنگر جو اب دیڑھ کروڑ کا ہار پہنتا ہے

انڈیا کی جھوپڑ پٹی میں رہنا والا سنگر جو اب دیڑھ کروڑ کا ہار پہنتا ہے ۔

’ایک لاکھ 20 ہزار کے جوتے، 45 ہزار کی ٹی شرٹ، ڈیڑھ کروڑ کا ڈائمنڈ کا ہار اور انگوٹھی۔۔۔ سب اصلی ہے، حق سے۔‘ اور یہ مشہور ڈائیلاگ ہے انڈیا کے ہپ ہاپ اسٹار ایم سی سٹین کا ۔

23 سال کے انڈین ریپر ایم سی سٹین ایک کچی آبادی میں پلے بڑھے اور ملک کے سب سے مشہور ریئلٹی شوز میں سے ایک ’بِگ باس‘ جیت کر مین سٹریم میں شہرت حاصل کر لی۔

باس کے گھر میں آمد سے قبل ہی ایم سی سٹین کے ساتھ کئی تنازعات جڑ گئے تھے۔ گالم گلوچ اور جنسی حوالوں سے بھرپور ان کے گانوں پر تنقید کی جاتی تھی۔ ان پر خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور حریفوں پر لفظی وار کرنے کا الزام لگتا رہتا ہے۔

گذشتہ سال ان کی سابقہ گرل فرینڈ نے پولیس کو درج کرائی گئی شکایت میں ان پر تشدد کا الزام لگایا۔ پولیس نے شکایت پر تحقیقات ضرور کیں مگر کسی کو گرفتار نہ کیا۔

سٹین نے کبھی اس پر تبصرہ نہیں کیا تھا مگر پھر گذشتہ اکتوبر بگ باس کے گھر میں انھوں نے کہا کہ وہ اس لیے یہاں آئے ہیں تاکہ لوگوں میں اپنا تاثر بدل سکیں۔

ان کے رویے کا دفاع کرتے ہوئے ان کے فینز کہتے ہیں کہ ہپ ہاپ کا یہی مخصوص انداز و زمان اسے موسیقی کی منفرد قسم بناتی ہے۔ ان کے مطابق وہ ان لوگوں کی آواز ہیں جنھیں پرورش کے دوران طبقاتی استحصال اور غربت کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا اصل نام الطاف شیخ تدوی ہے اور انھوں نے 12 سال کی عمر میں ہی عوامی تقاریب میں گلوکاری شروع کر دی تھی۔ وہ پونے کی ایک کچی آبادی میں پیدا ہوئے اور اس کی جھلک ان کے ریپ میں واضح دیکھی جا سکتی ہے۔

انھوں نے پلیٹ فارم میگزین کو دیے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ میں گلیوں میں پرورش پانے والا ایک بچہ ہوں جس نے جرائم پیشہ سرگرمیوں کو بہت قریب سے دیکھا اور جس کی زندگی میں اتنی سہولتیں نہ تھیں۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button