تازہ ترینخبریںپاکستان

دینی اور دنیاوی تعلیم دینے والا جدید مدرسہ

نوشہرہ میں واقع ایک جدید مدرسہ جہان دینی اور دنیاوی تعلیم دی جاتی ہے

اس مدرسے کا نام جامعہ عثمانیہ ہے اور یہ جدید مدرسہ خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے پبی میں واقع ہے ۔

جامعہ عثمانیہ کے بانی ومہتمم مفتی غلام الرحمٰن نے بتایا کہ انہوں نے آج سے 31 سال پہلے اسی سوچ کے ساتھ مدرسے کی بنیاد پشاور کے علاقے نوتیہ میں رکھی لیکن جگہ کم ہونے کی وجہ سے ضلع نوشہرہ کے علاقے پبی میں جامعہ عثمانیہ کے نیو کیمپس کا قیام عمل میں لایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں یورپ اور جاپان گیا تو وہاں مجھے قدم بہ قدم یہ احساس ہوا کہ میرے ان بچوں میں اورعلما میں ایسی کیا کچھ کمزوریاں پائی جاتی ہیں۔ جس کو پورا کر کے ہمارے یہ بچے ان اداروں میں جائیں تو وہ عصری تقاضوں کا ادراک کر کے بہتر خدمت کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ عثمانیہ میں چونکہ دو اقسام کی تعلیم دی جاتی ہیں ایک ہے درس تعلیمی نظام ہے جو دینی مدارس کی تعلیم ہے اس کا جو نصاب ہے ایک تو وہ ہم پڑھاتے ہیں ساتھ ہی دوسری تعلیم بھی دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا سال 2007 سے مدرسے میں عصری تقاضوں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے چلڈرن اکیڈمی کی رجسٹریشن کروائی جس میں ہمارے ساتھ آٹھویں جماعت میں بچے داخلہ لیتے ہیں اور پشاور بورڈ سے طلبا سائنس و آرٹس دونوں میں میٹرک کے امتحانات پشاور بورڈ کے تحت دیتے ہیں جبکہ اس کے ساتھ دینی علوم کے درجہ اولیٰ اور درجہ ثانی بھی پڑھ لیتے ہیں

غلام الرحمٰن نے کہا کہ دینی مدرسے میں طلبا کی قابلیت کو جانچ کر پشاور یونیورسٹی سے الحاق کیا گیا تھا اور بی ایس اسلامک سٹڈیز اور بی ایس انگلش کی کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا باقاعدہ افتتاح پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور یونیورسٹی کے انگلش ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین سے کروایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ، ’مدرسے میں جدید لینگویج لیب تیار کی ہے جس میں انگلش چونکہ دنیا کی ایک تعلیمی زبان ہے اور اس کی ضرورت ہے اوراس کے ساتھ عربی زبان طلبہ کو سیکھا رہے ہیں جبکہ اب چائینز زبان بھی طلبا کوسیکھانا شروع کر رہے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ اس وقت جامعہ عثمانیہ میں 15 سے زائد طلبا پڑھ رہے ہیں اور وہ دینی علوم کی وفاق المدارس کی ڈگری کے ساتھ پشاور یونیورسٹی سے بھی ڈگری حاصل کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button