تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

امریکی فوج کے اے آئی ڈرون نے ورچوئل ٹیسٹ میں اپنے آپریٹر کو ہی مار دیا

امریکی فوج کے اے آئی ڈرون نے ورچوئل ٹیسٹ میں اپنے آپریٹر کو ہی مار دیا

امریکی فوج کے ایک ورچوئل ٹیسٹ کے دوران آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون نے اپنے ہدف کے حصول میں رکاوٹ بننے والے آپریٹر کو ہی ‘مارنے’ کا فیصلہ کرلیا۔ یہ ٹیسٹ مئی میں لندن میں ایک دفاعی کانفرنس کے دوران کیا گیا تھا

امریکی فضائیہ کے اے آئی ٹیسٹ اینڈ آپریشنر کے سربراہ کرنل Tucker Hamilton نے بتایا کہ ‘ ورچوئل ٹیسٹ کے دوران اے آئی ٹیکنالوجی اپنے مقصد کے حصول کے لیے غیر متوقع حکمت عملیوں کو اپناتی نظر آئی’۔

یہ ٹیسٹ مئی میں لندن میں ایک دفاعی کانفرنس کے دوران کیا گیا تھا۔
فوجی عہدیدار نے بتایا کہ ورچوئل ٹیسٹ کے دوران اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون کو دشمن کے فضائی دفاعی نظام کو تباہ کرنے کا کہا گیا تھا اور اس نے ہر اس فرد پر حملہ شروع کر دیا جو اس حکم کے درمیان رکاوٹ بنا۔
Tucker Hamilton نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی پر انحصار کرنا ٹھیک نہیں ہوگا اور ٹیسٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ اے آئی سسٹم سے بات نہیں کر سکتے ۔

امریکی فوج کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی کو حال ہی میں ایف 16 لڑاکا طیارے کنٹرول کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button