Uncategorized

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈوائن براوو کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈوائن براوو نے تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
براوو نےویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے 40 ٹیسٹ ،164 ون ڈے اور 66 ٹی20کھیل چکے ہیں۔
انہوں نے کہا 14 سال قبل جولائی 2004 میں انگلینڈ کے لارڈز گراؤنڈ میں کھیلا گیا پہلا میچ آج بھی یاد ہے جس میں میرون کپ حاصل کیا تھا۔
ڈوائن براوو نے کہا کہ میں نے جوش و جذبے کے ساتھ کرکٹ کھیلی،لمبے عرصے کرکٹ کھیلنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے اور اب نئی نسل کو آگے آنے کا موقع ملنا چاہے۔

براوو سال 2016 میں اس وقت زیادہ مشہور ہوئے جب انہوں نے ٹی20 ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کا جوش بڑھانے کےلیے ایک گانا ترتیب دیا تھا جس کا نام “ڈی جے براوو” تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button