تازہ ترینخبریںپاکستان

ہنگو: دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی کے 4 جوانوں سمیت 6 سیکیورٹی اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے 4 اور نجی کمپنی کے2 اہلکار شہید ہوگئے۔

نامعلوم دہشت گردوں نے رات دیر گئے ٹل کے علاقے میانجی میں مول گیس کمپنی پر حملہ کیا۔

اس حوالے سے ٹل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) عرفان خان نے بتایا کہ رات کے آخری پہر دہشت گردوں نے میانجی خیل کے مقام پر مول گیس کمپنی کے گیس کنویں کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

انہوں نے کہا کہ جوانوں نے 2 گھنٹے تک جواں مردی کے ساتھ حملہ آوروں کا مقابلہ کیا، اس حملے میں ایف سی کے 4 اور 2 نجی سیکیورٹی کمپنی کے جوان شہید ہو گئے۔

نہوں نے بتایا کہ حملے کے اطلاع ملتے ہی ٹل سے بھاری نفری موقع پر پہنچی تاہم دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ پولیس اور فرنٹئیر کور کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

شہید ہونے والے 6 سیکیورٹی اہلکاروں کی میتوں کو ٹل کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button