تازہ ترینخبریںپاکستان

کراچی: کھلے مین ہول میں گرنے والے بچے کو تاحال نکالا نہ جاسکا

گلشن اقبال 13 ڈی میں کھلے مین ہول میں گرنے والے بچے کو تاحال نکالا نہ جاسکا، ضلعی انتظامیہ کی غفلت اورلاپرواہی پرمقامی افراد نےاحتجاج شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج شام گلشن اقبال13 ڈی میں کھلےمین ہول میں بچہ گرگیا تھا تاہم پانچ گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال بچے کو نکالا نہ جاسکا چھ غوطہ خور بھی بچے کو تلاش کرنے میں ناکام رہے۔

بچے کی لاش نہ ملنے پر والدین اور علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے لیاقت آباد سےحسن اسکوائرجانےوالی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے معطل کردیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بچہ شام کے وقت کھلےمین ہول میں گرا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سےاب تک تلاش کاکام شروع نہیں کیاگیا۔

ادھر اسسٹنٹ کمشنر ایسٹ کا کہنا ہے کہ بچے کی تلاش کے لئے ہیوی مشینری کی مدد سے دو مقامات پر کھدائی کی جارہی ہے، نالے میں بہاؤ تیزہے،شبہ ہے کہ بچہ نالے میں بہتا ہوا آگے چلا گیاہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق بچے کی تلاش کے لئے مزید غوطہ خور طلب کرلئے ہیں، انہوں نے واقعے میں واٹر بورڈ کو ذمے دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ دو ہفتے قبل سیوریج نالے کو کھول کر دوبارہ بند نہیں کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button