تازہ ترینخبریںپاکستان

الیکشن کے لیے فنڈز کا رونا اور وزارتوں کو اربوں روپے جاری ، وفاقی حکومت کی نرالی منطق

 حکومت کے پاس الیکشن کمیشن کے لیے 21ارب نہیں لیکن ایک ماہ میں ترقیاتی کاموں پر 66 ارب خرچ کرڈالے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی نرالی منطق اعلیٰ عدلیہ کے حکم کے باوجود معاشی بحران کے نام پر الیکشن کمیشن کے لیے اکیس ارب روپے نہیں لیکن ایک ماہ میں ترقیاتی کاموں پرچھیاسٹھ ارب کے فنڈز کا اجرا کردیا۔

ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز کے اجرا کی تفصیلات سامنے آگئیں، جس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے نو ماہ میں ترقیاتی بجٹ پر 316 ارب روپے خرچ کئے گئیے۔

صرف مارچ میں کابینہ ڈویژن کیلئے آٹھ ارب ستر کروڑ ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوئے جبکہ این ایچ اے کے ترقیاتی اخراجات میں چارارب اسی کروڑ کا اضافہ، بجلی کے منصوبوں پراٹھائیس ارب بیس کروڑ، ڈیموں اور آبی وسائل کے ترقیاتی فنڈز میں چھے ارب نوے کروڑروپے کا اضافہ ہوا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی پیچھے نہ رہے، دو ہفتوں میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چار اجلاس کے لئے آٹھ ارب سے زائد کی گرانٹس منظور کیں۔

اس کے علاوہ ہاؤسنگ، ریلوے اوروزرات توانائی کو اربوں روپے جاری کئے گئے ، وزارت توانائی کے لیے 60 کروڑ ، وزارت ہاؤسنگ کیلئے29کروڑ اور وزارت ریلوے کیلئے 26 کروڑکی گرانٹ منظورکی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button