تازہ ترینخبریںروشنی

اتحاد بین المسلمین وقت کی ضرورت ہے، علامہ سید مشرف زیدی

خوش قسمت ہیں وہ مسلمان جنہیں رمضان المبارک کا مہینہ ملا اور انہوں نے اللہ تعالیٰ سے اپنی مغفرت کرالی۔

ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین اور ذاکر علامہ سید مشرف حسین زیدی نے جاپان کے صوبے ایباراکی کین میں واقع معروف امام بارگاہ محمد والہ محمد میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ سید مشرف زیدی نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کا آغاز ہوچکا ہے اور یہ عشرہ مغفرت کا عشرہ ہے۔

دنیا بھر کے مسلمانوں کو چاہیے کہ اس عشرے میں اللہ تعالیٰ کے سامنے گڑ گڑا کر اپنے گناہوں کی معافی طلب کریں اور اپنی عبادات سے اپنی مغفرت کرالیں۔

انہوں نے کہا 21 رمضان المبارک کے دن حضرت علی رضہ اللہ عنہ کی شہادت بھی ہوئی جس کا افسوس ہر مسلمان پر لازم ہے۔

علامہ سید مشرف زیدی نے کہا کہ حضرت علی رضہ اللہ عنہ نے اپنے صاحبزادوں کو کئی نصیحتیں کی جن میں ایک اہم نصیحت 2 مسلمانوں کے درمیان صلح کرانا بھی شامل ہے جس کا بہت بڑا اجر ہے۔

علامہ سید مشرف زیدی نے اتحاد بین المسلمین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج کل عالم اسلام کو اس اتحاد کی بہت ضرورت ہے کیونکہ کفار نے ایک جامعہ منصوبہ بندی سے مسلمانوں میں اختلاف پھیلانے کا کام کیا ہے لیکن ہم سب نے مل کر اتحاد بین المسلمین کے لیے کام کرنا ہوگا۔

امام بارگاہ محمد والہ محمد جاپان میں اتحاد بین المسلمین کا بہترین نمونہ ہے جہاں اہل تشیع سے زیادہ اہل سنت مسلمان بھائی دینی تقریبات میں شریک ہوتے ہیں۔

اس موقع پر امام بارگاہ محمد والہ محمد کے منتظم سید سلیم شاہ نے کہا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ اس مسجد میں زیادہ سے زیادہ ہر طبقہ فکر کے مسلمان شریک ہوں اور ہر مسلمان اپنے اپنے عقائد کے ساتھ افطار اور نماز ادا کرسکے۔

سید سلیم شاہ نے امام بارگاہ محمد والد محمد کے بانی مرحوم سید اقبال کیمانی کے صاحبزادے سید محد سلطان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے مرحوم والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے امام بارگاہ کا بہترین انتظام سنبھال رکھا ہے۔

اس موقع پر جاپان کے معروف نعت خواں حاجی اقبال نے اپنی خوبصورت آواز میں نعت رسول مقبولﷺ پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button