تازہ ترینخبریںدنیا

سفارتی بحالی کا مشن ، سعودی عرب میں ایرانی سفارتخانہ 7سال بعد دوبارہ کھل گیا

سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے دونوں ممالک کی جانب سے پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے ، سعودی عرب میں ایران کا سفارتخانہ 7 سال بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے ۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں ایرانی سفارتخانے کے احاطے کے دروازے کھول دیے گئے ہیں ، ایرانی وزارت خارجہ کے بیان کے چند گھنٹے بعد سفارتی مشن کو کھول دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ایران کی تکنیکی معائنہ ٹیم نے بند سفارتخانہ کا مرکزی گیٹ کھولا اور عمارت کا جائزہ لیا۔

 

واضح رہے کہ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ سعودی عرب میں ایک تکنیکی وفد بھیجا جائے گا،  اس وقت تکنیکی وفد ریاض میں موجود ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے اسی حوالے سے کہا تھا کہ ایرانی وفد ریاض اور جدہ میں سفارتخانہ اور قونصل خانہ کھولنے کیلئے ضروری اقدامات کرے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران نےگزشتہ ماہ چین کی ثالثی میں 2016کے بعد سفارتی کشیدگی ختم کرنے اور سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button