تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عمران خان کا ایس ایچ او عامر شہزاد کی موت کی انکوائری کا مطالبہ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایس ایچ او عامر شہزاد کی دل کا دورہ پڑنے سے موت کی انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ایس ایچ او عامر شہزاد کی دل کا دورہ پڑنے سےموت کی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں، عامر شہزاد نے وزیر آباد میں مجھے پرحملے کا مقدمہ درج کرایا تھا، جس کے بعد جے آئی ٹی کی جانب سے وزیر آباد واقعے کی تحقیقات جاری تھیں اور عامر شہزاد سازشیوں کو بے نقاب کرنے کیلئےایک اہم گواہ تھا۔

مران خان نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا جے آئی ٹی کے ریکارڈ سے بھی چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے، ڈاکٹر رضوان ،مقصودچپراسی ودیگر گواہان کی موت کے واقعات بھی یاد کرنا ضروری ہے۔

یاد رہے وزیرآبادمیں عمران خان حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ اوانتقال کر گئے تھے ، عامرشہزاد کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی، انھیں طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ چل بسے۔

عامر شہزاد حملہ کے وقت ایس ایچ اوسٹی وزیر آباد تعینات تھے، جب عمران خان پرقاتلانہ حملہ ہوا اُن دنوں عامر شہزاد صدر تھانے کے ایس ایچ او تھے۔

عامر شہزاد عمران خان حملہ کیس میں کئی بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکے تھے اور کیس کی تفتیش میں ان کا اہم کردار تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button