تازہ ترینخبریںپاکستان

قومی اسمبلی میں الیکشن اخراجات کا بل پیش

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن اخراجات سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا، ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کا فوری انعقاد ملکی مفاد میں نہیں، قومی اسمبلی فنڈز کی فراہمی کا فیصلہ جمعرات کو دیکھے گی، اسپیکر نے مذکورہ بل قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن اخراجات کا بل 2023پیش کردیا، سپریم کورٹ نے آج کی تاریخ میں فنڈز الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کی ڈیڈلائن دی تھی۔

اطلاعات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے الیکشن اخراجات بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا ہے، اب قومی اسمبلی فنڈز کی فراہمی کا فیصلہ جمعرات کو دیکھے گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سابقہ پی ٹی آئی حکومت اور عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے موجودہ معاشی حالات کا ذمہ قرار دیا۔

اسحاق ڈار نے مسلم لیگ نون کے گزشتہ دور حکومت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان خوشحالی کی جانب گامزن تھا، دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بن چکا تھا۔ شرح نمو اور پالیسی ریٹ6 فیصد اور زرمبادلہ کے ذخائر24ارب ڈالرسے زیادہ تھے۔ نوازشریف دور میں ملک میں مہنگائی کی شرح صرف2فیصد تھی۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ پھر سال 2018میں عمران خان کی غیرمنتخب حکومت کو مسلط کیا گیا، عمران خان نے پونے4سال کے مختصر عرصے میں ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا، موجودہ حکومت کو تباہ شدہ معیشت ورثے میں ملی، ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا، ہم نے سیاست کے بجائے ریاست کو بچانے کا فیصلہ کیا۔

 

خبر کی اپ ڈیٹ جاری ہے 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button