تازہ ترینخبریںپاکستان

مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت سے متعلق درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں مریم نواز کے خلاف درخواست پر سماعت کل (پیر) کو ہوگی۔ جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

درخواست گزار شاہد رانا ایڈووکیٹ کی درخواست کو سنگل بینچ نے مسترد کر دیا تھا جس کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف الزام تراشی کی اور توہین عدالت کی مرتکب ہوئیں۔

شاہد رانا ایڈووکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ مسلم لیگ (ن) کی رہنما کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مریم نواز نے گزشتہ ماہ سرگودھا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ کے ججز پر کڑی تنقید کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ 2014ء میں جب عمران خان کا دھرنا ناکام ہوگیا اور پھر لاک ڈاؤن ناکام ہوا تو دوسرا طریقہ اپناتے ہوئے عدلیہ سے یہ جج اٹھائے۔

انہوں نے کنونشن میں اسکرین پر کچھ تصاویر دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ وہ چہرے تھے جنہوں نے نواز شریف کے خلاف سازش کی تھی اور جو اسکرین پر پانچ کا ٹولہ نظر آرہا ہے آج پاکستان کے حالات کے ذمہ دار ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button