تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

آنے والا ہفتہ پاکستانی تاریخ میں اہم موڑ ثابت ہوگا، پی ٹی آئی رہنماؤں کی نیوز کانفرنس

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ آنے والا ہفتہ پاکستانی تاریخ میں اہم موڑ ثابت ہوگا، امید ہے عدلیہ آئین کا دفاع کرتی نظر آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں اسد عمر اور فواد چوہدری نے کہا کہ اب پاکستان میں آئینی حکومت بہت زیاہ دور نہیں، آئین پر عمل درآمد کے علاوہ پاکستان میں کوئی راستہ نہیں، امید ہے عدلیہ آئین کا دفاع کرتی نظر آئے گی، عدلیہ کو پتا ہے پوری قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں پاکستان بنا تھا اور اسی مہینے میں بہتری کا سفر بھی شروع ہوگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اظہر مشوانی کو اغوا ہوئے 3 دن گزر گئے ان کا کچھ پتا نہیں، شاہد حسین لندن چھوڑ کر پاکستان آئے وہ بھی تین دن سے غائب ہیں، عامر مغل کے گھر چھاپا مارا گیا لیکن وہ نہیں تھے تو 10 سال کے بچوں کو پولیس لے گئی، پاکستان کے لوگوں کی اس طرح سے بے عزتی برداشت نہیں کر سکتے۔

انھوں نے کہا جس طرح حکومت چل رہی ہے یہ دوبارہ فیٹف لسٹ میں ڈلوائیں گے، 72 گھنٹوں میں اب تک آٹے کی قطاروں میں 6 لوگ مر چکے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم سوچتے ہیں اگر ہم اقتدار میں آئے تو آپ کو سیاست کا پورا موقع دیں گے، عمران خان نیشنل پارٹی اور نیشنل ایجنڈے پر چل رہے ہیں، آج ہم سری لنکا نہیں بنے تو صرف اور صرف عمران خان کی وجہ سے، لوگ تنگ ہیں چاہتے ہیں کہ اب انقلاب کی طرف بڑھا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button