تازہ ترینخبریںپاکستان سے

سابق صوبائی وزیر بلدیات خیبر پختون خواہ سردار محمد ادریس تاجوال میں سپرد خاک

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی ) ایبٹ آباد سابق صوبائی وزیر بلدیات خیبر پختون خواہ سردار محمد ادریس کو ان کو آبائی گاؤں تاجوال میں ہزاروں اشکبار سوگوار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کر دیا گیا۔

اس سے قبل مرحوم کی نماز جنازہ میڈیا ٹاؤن راولپنڈی ، چھانگلہ گلی اور ان کے آبائی گاؤں تاجوال میں ادا کی گئی جس میں زندگی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کا آخری دیدار کیا اور ان مغفرت اور بخشش کیلئے دعائیں کیں

نماز جنازہ میں دوسروں کے علاوہ وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضٰی جاوید عباسی، ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ، سابق وزیر اعلی خیبر پختون خواہ سردار مہتاب احمد خان، سابق سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی ، تحصیل میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی، تحصیل ناظم لوہر تناول جنید خان تنولی، سابق ضلعی ناظمین سردار شیر بہادر، کرنل ریٹائرڈ سردار شبیر احمد، سردار سعید انور، سابق نائب ضلعی ناظم شوکت تنولی، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرز ایبٹ آباد، مانسہرہ، تورغر سردار سلیم،سردار آفتاب، سردار فضل رازق، ڈی ایف او سردار سلیم، پروفیسر حافظ سجاد قمر، سردار زاہد منان،سردار ارشد،ذوالفقار علی ، نبی،چئیرمین لورہ افتخار احمد خان عباسی، امیر جماعت اسلامی ایبٹ آباد عبدالرزاق عباسی، جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا انیس الرحمن، جمعیت اہلحدیث کے ضلعی امیر مولانا سرفراز فاروقی، سردار عبدالہادی، چوہدری محمد یسین ،چوہدری محمد نعیم،سردار گوہر زمان، سلطان عارفین، نقیب اللہ خان، سعید مغل کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف، پیپلزپارٹی، پاکستان مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام، جمعیت اہلحدیث، اے این پی، تحریک صوبہ ہزارہ، ہزارہ قومی محاذ ،صوبہ تحریک ہزارہ کے مقامی قائدین کے ساتھ ساتھ سیاسی مذہبی جماعتوں کے سرکردہ شخصیات، علماء کرام، تاجروں، وکلاء ،صحافیوں ،عمائدین علاقہ ،تحصیل چیئرمینوں ،بلدیاتی نمائندوں ،مختلف سرکاری ونیم سرکاری اداروں کے افسران و اہلکاروں اور علاقہ کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر سیاسی زعماء اور علمائے کرام نے اپنی تقاریر میں سردار محمد ادریس کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور عوام علاقہ کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔مدینہ منورہ سے سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے سردار محمد ادریس کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔اور ان کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button