تازہ ترینخبریںپاکستان

کراچی بلدیاتی الیکشن، سراج الحق کا الیکشن کمیشن کارکردگی پر چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی کے بلدیاتی الیکشن کے معاملے پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیف جسٹس سے کراچی بلدیاتی الیکشن کے معاملے پر ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں زیادہ تر انتخابی عملہ حکومتی جماعت کا حامی تھا، سیاسی وابستگی کی بنیاد پر عملہ تعینات کیا گیا، حکومتی جماعت نے منتخب کردہ 35 سے 40 یوسیز میں جعلی ووٹ بھگتائے ہیں۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے محض 17 اسٹیشنز کو خود ہی منتخب کرکے ری کاؤنٹنگ کا حکم دیا، سپریم کورٹ آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے معاملے کا فوری نوٹس لے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی دیدہ دانستہ آئین و قانون کی خلاف ورزی پر واضح فیصلہ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل ہی حکومتی جماعت نے کہنا شروع کردیا تھا کہ میئر جیالا ہوگا، ناقص انتخابی فہرستیں اور بدنیتی کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کی گئیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہزاروں ووٹوں سے جیتے امیدواروں کو ہرا کر پی پی امیدواروں کی جیت کا اعلان ہوا، دھاندلی کے کیس ان ہی آر اوز کے پاس بھیجے گئے جن پر الزامات تھے۔

انہوں نے کہا کہ 6 یونین کمیٹیاں ہیں جن میں بدترین دھاندلی ہوئی، یونین کمیٹیوں میں فارم 11 کے برعکس آر او نے نتیجے جاری کیے جبکہ 66 پولنگ اسٹیشنز میں رزلٹ تبدیل کیے گئے ان کی نشاندہی کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button