تازہ ترینخبریںپاکستان

رانا ثناءاللّٰہ کا شیریں مزاری کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ڈاکٹر شیریں مزاری کا بیان قابل مذمت اور لاقانونیت کی انتہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری کے ٹوئٹ پر قانونی کارروائی کریں گے، پی ٹی آئی رہنما کا بیان قانونی کارروائی کےلیے ایف آئی اے کو بھجوادیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس افسران کے خلاف جھوٹ بول کر عوام کو اُکسانا جرم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پولیس سمیت اداروں کے خلاف پراپیگنڈے اور جعلی وڈیوز پر آپریشن کلین اپ کریں گے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ فرض شناس افسران اور پولیس کے خلاف دہشت پھیلانا اور عوام کو بھڑکانا جرم ہیں۔ فارن ایجنٹ ریاست کے خلاف کھل کر سامنے آچکے ہیں، انجام کو پہنچائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button