تازہ ترینخبریںپاکستان

پی ٹی آئی ورکرز پولیس اور وزیر اعلیٰ کے تصادم کے جال میں نہ پھنسیں: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ورکرز کو پنجاب پولیس اور وزیر اعلیٰ کے جال میں پھنسنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واضح طور پر 8 مارچ کی طرح تصادم کو ہوا دی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں تو دیگر تمام عوامی سرگرمیاں جاری ہیں، ایسا لگتا ہے دفعہ 144 صرف پی ٹی آئی کی انتخابی مہم پر لگائی گئی ہے۔

انھوں نے لکھا کہ صرف زمان پارک کو کنٹینرز اور پولیس کی بھاری نفری نے گھیر لیا ہے، واضح طور پر 8 مارچ کی طرح، پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور پولیس تصادم کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف جعلی مقدمہ درج کرنا انتخابات ملتوی کرنے کا بہانہ ہے، الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے تو پولنگ سرگرمیوں پر دفعہ 144 کیسے لگائی جا سکتی ہے؟

پی ٹی آئی چیئرمین نے لکھا ’’میں تمام پی ٹی آئی ورکرز سے کہہ رہا ہوں کہ اس جال میں نہ پھنسیں، ہم ریلی کل تک ملتوی کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button