Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینخبریںپاکستان سے

سٹیٹ گیسٹ ہاؤس کی بجلی کاٹ دی گئی

کراچی میں صدر مملکت کی سرکاری رہائشگاہ سٹیٹ گیسٹ ہاؤس کی بجلی کاٹ دی گئی ، 26 لاکھ روپے کے بل کی عدم ادائیگی پر بجلی کٹے 18 دن گزر گئے۔

انچارج کا کہنا ہے کہ سٹیٹ گیسٹ ہاؤس کا انتظام فارن آفس کے پاس ہے، بلز ورکس ڈپارٹمنٹ دیتا ہے، بجلی کاٹنے کا ڈی جی فارن آفس اور ڈی جی پی ڈبلیو ڈی کو کئی بار بتایا ہے ۔ سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں غیرملکی وفود بھی آکر ٹہرتے ہیں، گیسٹ ہاؤس میں فارن آفس، ایوان صدر اور پی ڈبلیو ڈی کے دفاتر بھی ہیں۔

انچارج کا کہنا ہے کہ سٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے 21 سرونٹ کوارٹرز میں ملازمین رہائش پذیر ہیں۔ 18 دن سے بجلی نہ ہونے سے سٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے امور بری طرح متاثر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Click to listen highlighted text!