
وفاقی بیورو کریسی میں ترقیوں کی منظوری
اسلام آباد(اویس لطیف /نمائندہ خصوصی)وفاقی بیورو کریسی میں ترقیوں کی منظوری،وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہائی پاورڈ بورڈ اجلاس میں انفارمیشن گروپ،پاکستان ایڈمنسٹریٹیو گروپ ،پوسٹل سروس گروپ کے 10افسران کو گریڈ 22میں پرموٹ کر دیا،دیگر افسران کی ترقیوں کے فیصلے کیلئے ہائی پاور بورڈ اجلاس آئندہ ہفتے منگل کو طلب کر لیا گیا۔ترقی پانے والے افسران میں سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد بھی شامل ،سیکرٹری وزات انفارمیشن ٹیکنالوجی محسن مشتاق کی بھی گریڈ 22میں ترقی کی منظوری دیدی گئی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے متعدد سینئر افسران کی ترقیوں کے فیصلوں کی منظوری دیدی،وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف وزارتوں میں تعینات 10افسران کو گریڈ 21سے گریڈ 22میں ترقی دے دی گئی،ترقی پانے والوں میں انفارمیشن گروپ کی شاہیرہ شاہد شامل ہیں جو اس وقت وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات تعینات ہیں،اس کے علاوہ پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس گروپ کے 5افسران کو گریڈ 22میں ترقی ملی ہے جن میں وفاقی منسٹری آف آئی ٹی محسن مشتاق ، احمد حنیف اورکزئی، یوسف خان،ساجد صدیق، کیپٹن رسعید نواز شامل ہیں۔پاکستان پوسٹل سروس گروپ کے 2افسران کو گریڈ 21سے گریڈ 22میں ترقی دی گئی ہے جن میں خالدجاویدخان اورحسن اختر خان شامل ہیں۔اسٹبلشمنٹ ذرائع کے مطابق ترقیوں کے منتظر دیگر افسران کی پرموشن کی منظوری کیلئے آئندہ ہفتے منگل کو اجلاس طلب کیا گیا ہے،وزیر اعظم کی زیر صدارت شیڈول اجلاس میں دیگر کیسز کی منظوری دی جائے گی۔