تازہ ترینخبریںپاکستان

شمالی وزیرستان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشگرد ہلاک، دو گرفتار

شمالی وزیرستان، میرعلی بازار میں سیکورٹی فورسز کا اپریشن، ایک دہشگرد ہلاک، جبکہ دو مشتبہ افراد گرفتار کرلئے۔

شمالی وزیرستان (رپورٹ آدم خان وزیر سے) شمالی وزیرستان کے میرعلی بازار میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے دوران خود کش حملہ آوروں کے اہم سہولت کار خادم اللہ عرف انس ہلاک جبکہ دو مشکوک افراد گرفتار کرلیے گئے،

سیکیورٹی حکام کے مطابق خودکش حملوں کا سہولت کار دہشتگرد خادم اللہ عرف انس آپریشن کے دوران ہلاک کئے گئے،

جس کے قبضے سے اسلحہ، بارود اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے۔

سیکیورٹی حکام کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد 11 فروری کو ماڑی پٹرولیم کمپنی کے ملازمین پر خودکش حملے میں استعمال رکشے کی خریداری اور بارود کی تنصیب میں براہ راست ملوث تھا

تاہم ہلاک دہشت گرد مذید خودکش حملوں کی منصوبہ بندی بھی مکمل کرچکا تھا۔ آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد بھی گرفتار کر لئے گئے ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button