
جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی 30دنوں کیلئے ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں بند رہیں گے ،سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل کی جانب سے نظربندی کانوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔
شاہ محمود قریشی کو لاہور سے جیل بھرو تحریک کے آغاز پر گرفتار کیا گیا تھا ، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے حکم پر لاہور سے آج شام ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیاگیا،جیل ذرائع کاکہناہے کہ شاہ محمود قریشی کو جیل میں نئی تعمیر ہونےوالی بیرک میں عام قیدیوں سے علیحدہ رکھا گیاہے۔