تازہ ترینخبریںپاکستان

ماہر ٹیکنو کریٹس ملکی معیشت سدھار سکتے ہیں : معاشی ماہرین

ماہرینِ  معاشیات کا کہنا  ہے کہ ماہر ٹیکنو کریٹس پاکستان کی معیشت کو سدھار سکتے ہیں۔

ڈاکٹر شاہدہ وزارت نے کہا کہ ٹینکوکریٹس پاکستان کی معیشت کو سدھار سکتے ہیں،  ٹیکنو کریٹس نہ دوہری شہریت کے حامل ہوں اور نہ عالمی مالیاتی اداروں کے تنخواہ دار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے بغیر  پاکستان نہ صرف زندہ رہ سکتا ہے بلکہ خوش حال بھی ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ اگر ہر وزارت میں ٹیکنوکریٹس کو منسلک کردیا جائے تو وہ وزارت بہتر کام کرسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم آئی ایم ایف کے بغیر نہیں چل سکتے کیونکہ ورلڈ بینک اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے قرضے آئی ایم ایف سے مشروط ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button