تازہ ترینتحریکخبریں

مجھے اقتدار میں آنے سے روکنے کی کوششیں کی جارہی ہیں

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے الیکشن کیلئے شرائط رکھی ہیں کہ پہلے عمران خان کو نااہل کرو اور جیل بھیجو۔

اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان بہت نازک موڑ پر آکر کھڑا ہوگیا ہے، اگر درست فیصلے نہ کیے گئے تو ملک کو بہت بڑا نقصان ہوگا، خوشحال ممالک میں صرف قانون کی حکمرانی ہوتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ عدالتوں کا کام کمزور اور طاقتور کے ساتھ یکساں سلوک کرنا ہوتا ہے۔ طاقتور ہمیشہ اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، پیسہ بچانے کےلیے قانون پر عمل درآمد نہیں کیاجارہا ، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ کسی طرح صرف پیسہ بچ جائے، بدقسمتی سے ان کو این آر او ملا،جنرل باجوہ نے این آر او دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان لوگوں کو خطرہ ہے کہ عمران خان اقتدار میں نہ آجائے، ان لوگوں کو پتہ ہے عمران خان اقتدار میں آیا تو این آر او ختم ہوجائے گا، اپنی عدلیہ کو قوم کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہماری تمام امیدیں عدلیہ سے جڑی ہوئی ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ مجھے اقتدار میں آنے سے روکنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، آئین کی حفاظت کیلئے پوری قوم عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے، قوم کو کہتاہوں تیاری کرلیں یہ لوگ پھرعدلیہ پر دباؤ ڈالیں گے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ملک کو دلدل سے نکالنا ہے تو جلد الیکشن کرانے ہوں گے، 90 دن میں انتخابات نہ ہوئے آئین کی خلاف ورزی ہوگی، انتخابات نہیں ہوتے تو نگران حکومتوں کی کوئی حیثیت نہیں رہے گی۔

عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں یہ لوگ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتے تھے، یہ الیکشن سے ڈرے ہوئے ہیں، جب یہ لوگ سمجھیں گے گراونڈ تیار ہے اس وقت الیکشن کرائیں گے، نوازشریف کی شرط ہے کہ پہلے عمران خان کو نااہل کرو اور جیل بھیجو۔ کہا الیکشن 90 دن سے آگے نہیں جاسکتا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button