تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیرِ اعظم اور صدر کی پرویز مشرف کی وفات پر تعزیت

 مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں صدر عارف علوی نے سابق صدر اور جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدرِ مملکت عارف علوی نے پرویز مشرف کے لیے دعائے مغفرت اور ورثاء کے لیے صبرِ جمیل کی دعا ہے۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے مرحوم کے لیے مغفرت اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button