تازہ ترینخبریںپاکستان

گورنر پنجاب سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کی ملاقات

لاہور ( میاں عمران ارشد) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے آ ئی جی جیل خانہ جات پنجاب مبشر احمد خان کی ملاقات

،ملاقات میں پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات پر گفتگو ہو ئی ۔آئی جی جیل خانہ جات نے گورنر پنجاب کو قیدیوں کو دی گئی سہولیات پر بریف کیا۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ قیدی بحیثیت انسان قانون کے مطابق بنیادی انسانی حقوق کے مستحق ہیںقیدیوں کی اصلاح پر خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ رہائی کے بعد ایک اچھے انسان بن سکیں.

قیدیوں کے لواحقین کی شکایات کے ازالے کے لیے جامع میکنیزم اور انہیں قانون کے مطابق دی گئی سہولیات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ آئی جی جیل خانہ جات ہنجاب ملک مبشر احمد خا ن نے کہا کہ خواتین قیدیوں کے لیے لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں علیحدہ جیلیں بنا رہے ہیں۔ ان جیلوں میں تمام سٹاف خواتین پر مشتمل ہو گا۔

جیلوں میں خواتین قیدی کے بچوں کے لیے ڈے کیئر سینٹر بنا رہے ہیں۔اپنا واٹس ایپ نمبر پبلک کر دیا ہے تاکہ قیدیوں کے لواحقین اپنے مسائل کے حل کے لیے مجھ سے براہ راست رابطہ کر سکیں۔ آئی جی جیل خانہ جات نے گورنر پنجاب کو جیلوں کے دورے کی دعوت بھی دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button