تازہ ترینخبریںپاکستان

انگور اڈہ پر پاک افغان تنازعہ کامیاب مذاکرات کے بعد حل

 

وانا (رپورٹ آدم خان وزیر سے) پاک افغان بارڈر انگوراڈا پر دیرینہ تنازعہ جو پاکستانیوں اور افغانیوں کے درمیان پچھلے چار مہینے سے چلا آرہا تھا گزشتہ روز امارت اسلامی اور پاکستانی عسکری قیادت اور سول انتظامیہ کے مابین کامیاب مذاکرات کے بعد حل ہوگیا،

انچارج انگورآڈا پولیس بادشاہ نور محسود نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ پچھلے چار مہینوں سے روپے کی لین دین میں افغانیوں اور پاکستانی وزیرقبائل کے مابین تنازعہ پیدا ہوگیا تھا

جس کی پاداش میں بارڈر ارپار مذکورہ فریقین نے سینکڑوں کی تعداد میں سامان سے لدھی گاڑیوں کو ایک دوسرے سے زبردستی کھڑے کیے تھے کامیاب مذاکرات کے بعد گاڑیوں کو چھوڑ کر دونوں اطراف سے روانہ کردیئے ۔

اس بابت امارت اسلامی افغانستان اور پاکستانی حکومت کی جانب سے متفقہ طورپر فیصلہ کیاگیا کہ انگورآڈہ گیٹ پر دونوں اطراف میں سرکار کے بغیر کسی کو ذاتی اختلافات کی صورت میں گاڑیوں کو زبرستی کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

بصورت دیگر امارت اسلامی افغانسان اور پاکستان حکومت خلاف ورزی کرنے پر سخت کاروائی کی جائیگی، مذکورہ فیصلے پر دونوں حکومت کی جانب سے متعلقہ حکام نے دستخط کردیئے گئے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button