
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے رہنما تحریک انصاف کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایچ آر سی پی نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کے خلاف بغاوت کے قدیم قوانین کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں ، فواد چوہدری اس مقدمے بازی کے سلسلے کا تازہ ترین شکار ہیں۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری پر تمام الزامات کو فوری طور پر ختم کیا جانا چاہیے ، حکومت وقت کو موجودہ حالات میں زیادہ ذمہ داری سےکام کرنا چاہیے۔