تازہ ترینخبریںپاکستان

ملک کے تمام بڑے ایئر پورٹس پر بجلی کی صورتحال کیا ہے؟

سول ایوی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام بڑے ایئر پورٹس پر متبادل نظام کی بدولت بجلی کی فراہمی جاری ہے، فلائٹ آپریشنز بھی معمول کے مطابق جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک گیر پاور بریک ڈاؤن کے بعد سول ایوی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام بڑے ایئر پورٹس پر بجلی کا کوئی مسئلہ نہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کے متبادل نظام کی بدولت صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

ترجمان کے مطابق اسٹینڈ بائی پاور سسٹمز کی مدد سے بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے، 2 گھنٹے جنریٹرز پر چلنے کے بعد پشاور ایئرپورٹ پر معمول کی بجلی سپلائی بحال کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button