تازہ ترینخبریںپاکستان

بجلی کا بریک ڈاؤن ’لا پرواہی‘ کے باعث ہوا

ملک بھر میں  بجلی کا بریک ڈاؤن  دراصل لا پرواہی کے باعث ہوا، پاور ہاوسز صبح 7 بجے چلائے تو انجینئر اور متعلقہ حکام نے لاپرواہی برتی جس کے باعث فریکوئنسی آؤٹ ہوئی اور سسٹم بیٹھ گیا۔

ذرائع کے مطابق سسٹم میں 9 ہزار میگاواٹ بجلی کو نہیں سنبھالا جا سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بریک ڈاؤن، بجلی کا بحران 2014 سے ابتک 9 ویں بار آیا جس سے پورا پاکستان بجلی سے محروم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق 2 بار تربیلا سے خرابی شروع ہوئی،  گڈو اور تھرمل پاور اسٹیشنز سے بھی مسئلہ خراب ہوا۔

تیل اور گیس بچانے کے لئے متعدد پاور پلانٹس بند تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button