Uncategorized

چینی کمپنی کا داسو ڈیم پر دوبارہ کام شروع کرنے کا فیصلہ

چینی کمپنی نے داسو ڈیم پر دوبارہ کام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یاد رہے ورکرز کی بس پر خود کش حملے کے بعد سائٹ پر کام روک دیا گیا تھا۔
چینی کمپنی کے مطابق واپڈا نے داسو ڈیم پروجیکٹ پر سکیورٹی کو کافی حد تک بہتر بنایا ہے اور 25 اکتوبر سے مرحلہ وار دوبارہ کام شروع ہوگا۔
تمام چینی انجینیئرز اور غیرملکی داسو ڈیم سائٹ پر پہنچ گئے ہیں اور کمپنی نے داسو ڈیم پر کام کرنے والے تمام پاکستانی ورکرز کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
چینی کمپنی کے مطابق تمام اسٹاف کو ٹیلی فون کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔چینی کمپنی نے ملازمین کو کورونا ٹیسٹ رپورٹ اور ویکسینیشن کا ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button