تازہ ترینتحریکخبریں

خواجہ آصف کیخلاف ہرجانہ کیس : عمران خان ویڈیولنک کے ذریعے عدالت میں پیش

وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف ہرجانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان ویڈیولنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے جبکہ خواجہ آصف اور عمران خان کے وکلا بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

خواجہ آصف کے وکیل نے عمران خان سے ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری پرسوالات کیے جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ شوکت خانم کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے اس بارے میں بتایا گیا تھا، یاد نہیں ہاؤسنگ پراجیکٹ کا نام کیا تھا۔

ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو ہسپتال کے بورڈ نے تحریری آگاہ کیا تھا ؟ اس پر جواب میں پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یاد نہیں بورڈ نے تحریری طور پر آگاہ کیا تھا یا نہیں، بورڈ ممبر کی جانب سے 3ملین ڈالرز واپس جمع کرانے کے بعد معاملہ ختم ہو گیا۔

خواجہ آصف کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ معاملہ ختم نہیں، معاملہ تو وہیں سے شروع ہوتا ہے، 3 ملین ڈالر سرمایہ کاری کے وقت ریٹ 60 روپے تھا، واپس آئے تو 120 روپے تھا۔

عمران خان کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی جس پر خواجہ آصف کے وکیل نے کہا کہ آئندہ سماعت پر 2 گھنٹے دے دیں، جرح مکمل کرلوں گا۔

عدالت نے سماعت ملتوی کردی اور عمران خان پر آئندہ سماعت پر بھی جرح جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button