تازہ ترینخبریںپاکستان

چارسدہ میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ، 2 اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے ڈھیری زرداد پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) چارسدہ کے مطابق پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار  زخمی ہوئے جنہیں  ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 2 پولیس اہلکار دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی اہلکار ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں پولیس و سکیورٹی اہلکاروں سمیت درجنوں افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھرپور جوابی کارروائی میں بڑی تعداد میں دہشت گرد مارے گئے۔ بیشتر دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو سکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کیا ہے۔

16 نومبر 2022 کو لکی مروت میں دہشت گردوں کے حملےمیں اے ایس آئی سمیت 6 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

14 دسمبر 2022 کو میرانشاہ میں مشتبہ خودکش حملے میں تین افراد جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوئے۔

18 دسمبر 2022 کو بنوں میں دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کے سینٹر پر حملہ کیا۔ دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کو 20 دسمبر تک یرغمال بنائے رکھا۔ سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے بعد 24 دہشت گرد مارے گئے۔ 7 سی ٹی ڈی کے اہلکاربھی شہید ہوئے۔ 26 پولیس اور سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ 10 دہشت گردوں نے ہتھیار پھینک کر خود کو حوالے کردیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button