
الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے تمام حلقوں سے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے 20 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22, 24, 31, 108 میں انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہیں کروائی تھیں جبکہ این اے 118, 239 اور 45 کے انتخابات میں خرچ ہونے والے اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم نہیں کی تھی۔
مقررہ وقت میں جمع نہ کروانے کے باعث الیکشن کمیشن نے ان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روک لیا گیا تھا۔ تاہم ان کی جانب سے تفصیلات فراہم کئے جانے کے بعد آج الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلے سنا دیا اور ان ساتوں حلقوں سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔