تازہ ترینخبریںپاکستان

جنرل باجوہ ٹیکس ریکارڈ معاملہ ، گرفتار صحافی عدالت میں پیش

گرفتار صحافی شاہد اسلم کو ایف آئی اے نے جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کی عدالت میں پیش کر دیا۔

سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ایف بی آر ڈیٹا لیک سے متعلق کیس میں شاہد اسلم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ایف آئی اے تفتیشی افسر، ملزم شاہد اسلم کے وکیل اور پراسیکیوٹر عدالت پیش ہوئے، جبکہ گرفتار صحافی کے اہلِ خانہ بھی اسلام آباد کچہری میں موجود ہیں۔

ملزم شاہد اسلم کے وکیل اور پراسیکیوٹر کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

وکیلِ ملزم نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے کے اضافی اہل کاروں کو کمرہ عدالت سے باہر بھیج دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button