تازہ ترینتحریکخبریں

کراچی کو پھر قبضہ مافیا کے سپرد کیا جا رہا ہے : حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی کا حق مارا جا رہا ہے اور شہر کو ایک بار پھر قبضہ مافیا کے سپرد کیا جا رہا ہے۔

 کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے شہر کے وسائل پر قبضہ کر رکھا ہے، ایک بار پھر شہر قائد کو ماضی میں دھکیلا جا رہا ہے، ہر جگہ یہی بات ہو رہی ہے کہ الیکشن ہو رہے ہیں یا نہیں۔ سب کو پتہ ہے کہ ہم نے اس شہر میں ہی رہنا ہے، سازشی عمل کے ذریعے کراچی پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ جن کے پاس اختیار ہے وہ منشیات کے اڈے بند کروانے میں ناکام کیوں ہیں؟ نیشنل ایکشن پلان میں فوج سمیت سب شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button