تازہ ترینخبریںپاکستان

آئی ایم ایف کے مطالبے پر اقدامات کریں گے ۔ اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر اقدامات کریں گے مگر ان کا دباؤ عوام پر نہیں آئے گا۔

اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ اللّٰہ اپوزیشن والوں کو ہدایت دے، یہ ہر وقت ڈیفالٹ کی گردان پکڑے ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ تین سال میں ہم نے ری کنسٹرکشن اور ری ہیبیلیٹیشن مکمل کرنی ہے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اگر رقم میں خوردبرد کا خدشہ ہوتا تو 10 ارب ڈالر کا اعلان نہیں ہوتا، مخالفین نے ہمارے خلاف بدترین پروپیگنڈا کیا تھا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنیوا کانفرنس انتہائی کامیاب ثابت ہوئی جہاں 9.7 ارب ڈالر کی امداد کے وعدے کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button