تازہ ترینجرم کہانیخبریں

لاہور، دودھ بنانے والی بڑی کمپنی کا CEO اغواء

لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے دودھ بنانے والی بڑی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کو اغواء کر لیا، مغوی کی بازیابی کے لیے پولیس نے دو ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے 6 جنوری کی شام ساڑھے 5 بجے گارڈن ٹاؤن سے دودھ بنانے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو فرحان کو اغوا کیا اور گاڑی میں ڈال کر لے گئ۔

تھانہ گارڈن ٹاؤن اور سی آئی اے پولیس نے مغوی کی تلاش کیلئے اسپیشل اسکواڈ تشکیل دے دیئے ہیں، پولیس ٹیموں نے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرنا شروع کر دی ہے جبکہ جیو فینسنگ کا عمل بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ دودھ ساز کمپنی پنجاب کی ایک اہم شخصیت کی ملکیت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button