تازہ ترینخبریںکاروبار

کھلے دودھ پر پابندی کے بعد فوڈ اتھارٹی کی دودھ لے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ

صوبہ پنجاب میں صوبائی فوڈ اتھارٹی نے دودھ لے جانی والی درجنوں گاڑیوں کی چیکنگ کی جس کے بعد ملاوٹ والا مضر صحت دودھ تلف کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پنجاب کے مختلف شہروں مظفر گڑھ اور بہاولپور ریجن میں دودھ لے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی جس کے دوران 7 ہزار 400لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا

ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ 95 گاڑیوں کے سیمپل پاس ہوگئے جبکہ 21 گاڑیوں کے سیمپل فیل ہوگئے، سیمپل فیل ہونے پر گاڑی مالکان کو بھی بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

ڈی جی کا کہنا ہے کہ 3 دکانوں سے 2 ہزار 500 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کم سے کم پاسچرائزیشن والے دودھ کے لیے بل پاس ہوگیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button