تازہ ترینخبریںسپورٹس

کراچی ٹیسٹ : تیسرے روز پاکستان اپنی اننگز 154 رنز سے آگے بڑھائے گا

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کا آج تیسرا اور اہم دن ہے ، تین وکٹ کے نقصان پر پاکستان 154 رنز کا سکور آگے بڑھائے گی۔

کراچی میں کھیلے جارہے پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق 74 رنز بنا کر کریز پر موجود سعود شکیل کے ساتھ موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اب بھی کیویز کی پہلی اننگز کے سکور سے 295 رنز پیچھے ہے۔

جواب دیں

Back to top button