تازہ ترینخبریںپاکستان

جنرل باجوہ نے عمران خان کو نااہل ہونے سے بچایا ، ملک محمد احمد خان

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے بنی گالا کے گھر کے لیے منی ٹریل درکار تھی ، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے عمران خان کو نااہل ہونے سے بچایا جبکہ جہانگیر ترین نشانہ بنے۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ نواز شریف نیب کی حراست میں بیمار ہوئے ، نواز شریف کی بیماری کی شناخت کے لیے ڈاکٹر شمسی آئے ، ڈاکٹر نے کہا بیماری کی شناخت نہیں ہوئی ہے، ڈاکٹر نے کہا نواز شریف کو ان کے معالج کے پاس بھیجا جائے، ڈاکٹر کی رپورٹ عمران خان کو بھیجی گئی، نواز شریف کو نیب کی بلڈنگ سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ میں نے جنرل باجوہ کو کہا تھا ووٹنگ مشین سے معاملہ تہس نہس ہو جائے گا، جنرل باجوہ کو احساس تھا عمران خان نے ملک کے لیے برا کیا، شوکت ترین نے معیشت کے لیے تباہ کن اقدام کیا۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ حنیف عباسی سے جو زیادتی ہوئی اس کا مداوا تاریخ کرے گی، 56 کمپنیاں چل جاتیں تو آج پنجاب کے حالات مختلف ہوتے۔ ثاقب نثار نے کہا ضائع پانی مینیج کیوں نہیں ہوتا، اس پر میں حیران ہوا، ثاقب نثار بتائیں عثمان بزدار نے لاہور کے لیے کیا کرلیا؟

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ عمران خان نے اینٹی کرپشن ، چور چور کا منترا جھوٹا اٹھایا، شہباز شریف، احسن اقبال، رانا ثنااللّٰہ پر مقدمے جھوٹے تھے۔

انہوں نے کہا کہ گرینڈ ڈائیلاگ اور مفاہمت کی ضرورت ہے، پرویز الہٰی اعتماد کھو چکے ہیں، پرویز الہٰی کو اعتماد اور اکثریت دکھانی ہے، ہمیں معلوم ہے پرویز الہٰی کے پاس اکثریت نہیں ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button