تازہ ترینخبریںپاکستان

ایس این جی پی ایل نے گیس کے کم پریشر کے دیرینہ مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کردیا

وزیر مملکت ڈاکٹر مصدق ملک کی ہدایت پر سیکرٹری پٹرولیم ایس این جی پی ایل کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں گیس کے کم پریشر کے مسائل کو کمپنی کی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطہ کاری میں حل کر رہے ہیں۔ علی جے ہمدانی، منیجنگ ڈائریکٹر ایس این جی پی ایل فل وقت سپلائی ڈیٹا کی نگرانی کر رہے ہیں۔ گیس ہاؤس میں مسلسل مانیٹرنگ اور فیڈ بیک سسٹم کے نتیجے میں کم پریشر کے برسوں پرانے دیرینہ مسائل حل ہو گئے ہیں۔

ایس این جی پی ایل نے اورا چوک سے چک مینڈھر سیالکوٹ تک 10″dia X 9 کلومیٹر گیس پائپ لائن اور چک مینڈھر سے کھروٹہ سیداں چوک سیالکوٹ تک 8”dia X 3-کلو میٹر پائپ لائن مکمل کر دی ہے۔ اس پراجیکٹ پر133 ملین روپے کی لاگت آئی ہے۔ نتیجتاً، 100 سے زائد دیہاتوں میں رہنے والے تقریباً 34ہزار صارفین کے ساتھ ساتھ گوندل روڈ، سید پور، چھپرار روڈ اور ہیڈ مرالہ روڈ کو اس پروجیکٹ کے ذریعے سہولت فراہم کی جائے گی۔

اسی طرح اڈیالہ روڈ راولپنڈی کے ساتھ ساتھ صارفین کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایس این جی پی ایل نے سسٹم کی بہتری کے لیے 10″dia X 17.65 کلومیٹر گیس پائپ لائن بچھائی اور چلائی ہے۔
اس منصوبے پر 204 ملین روپے لاگت آئی ہے اس کے نتیجے میں، اڈیالہ روڈ کے قریب 25ہزار صارفین کو اس پراجیکٹ کے ذریعے سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس منصوبے کی تکمیل سے گورکھپور، خاصہ خورد، خاصہ کلاں، دھگل، شاہ پور، اڈیالہ جیل، ڈھوک پھریاں، منور کالونی، کیکھشن کالونی گلشن آباد اور ملحقہ علاقوں کے گیس پریشر کے مسائل حل ہو گئے ہیں اور مذکورہ علاقوں کے مکینوں کو گیس کی مناسب سپلائی کی جائے گی

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایس این جی پی ایل نے گیس کی بچت کے ساتھ ساتھ کم پریشر کے اعلانات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے سوشل میڈیا ٹولز کا استعمال کیا ہے تاکہ اس کے مطابق صارفین کو بروقت آگاہ کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button