Uncategorized

گوگل کا جی میل میں نئے فیچرز کا اضافہ

گوگل نے ای میل سروس جی میل میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کردیا جس سے یہ مزید بہتر بن گیا.
اس سلسلے میں بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اب جی میل میں ای میل ایڈریس درست نہ ہونے پر ای میل کو بھیجنے سے قبل صارفین کو اس سے خبردار کرنے کے لیے ایرر میسج شو کیا جائے گا۔
اب کسی ای میل میں ٹو، سی سی اور بی سی سی پر رائٹ کلک مینیو سے جس فرد کو ای میل بھیجیں گے اس کا پورا نام اور ای میل کو زیادہ آسانی سے دیکھ سکیں گے، کانٹیکٹ نیم کو ایڈٹ، ای میل ایڈریس کاپی اور اس کا انفارمیشن کارڈ بھی اوپن کیا جاسکے گا۔
اب آپ کسی دوسرے صارف کو ایڈ کرتے ہوئے اس کے اواتار چپس کو دیکھ کر اس کے بارے میں زیادہ درست اندازہ لگاسکیں گے۔ کمپنی کی جانب سے ویژول انڈیکٹرز کو بھی بہتر بنایا گیا ہے تاکہ ای میلز تحریر کرتے ہوئے صارفین کی رہنمائی کی جاسکے۔
اب ہر صارف کا اپنا ایک اواتار چپ ہوگا جس سے آپ کو یہ شناخت کرنے میں مدد ملے گی کی آپ کس کو ای میل بھیج رہے ہیں۔ اسی طرح گوگل کی جانب سے آپ کے دفتری ساتھیوں سے باہر کے کانٹیکٹ کی شناخت کو بھی آسان بنایا گیا ہے اور ایسے افراد کو جی میل میں گہرے زرد رنگ سے ہائی لائٹ کیا جائے گا۔ اس طرح آسانیا ں پیدا ہو گئی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button