تازہ ترینخبریںپاکستان

آرمی چیف کے اہل خانہ کی ٹیکس معلومات لیک ہونے پر 2 افسران برطرف

 آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ کےاہل خانہ کی ٹیکس معلومات کا ڈیٹا لیک ہونے پر ان لینڈ ریونیو کے دو افسران کو بر طرف کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کے اہل خانہ کی ٹیکس معلومات لیک ہونے پر ایف بی آر کی تحقیقات جاری ہے۔

معاون خصوصی محصولات طارق پاشا نے رپورٹ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حوالے کردی، بتدائی رپورٹ میں ان لینڈ ریونیو کے 2 افسران کو برطرف کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنران لینڈ ریونیو عاطف نوازوڑائچ اور ڈپٹی کمشنران لینڈ ریونیوظہور احمد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

دونوں افسران کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں، دونوں افسران کےلاگ ان اور پاس ورڈ سے مبینہ طور پر ڈیٹا لیک ہوا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 198 اور 216 کے تحت تحقیقات کی جارہی ہیں۔

آرمی چیف کےاہل خانہ کی ٹیکس معلومات لیک ہونے پر دو اافسران کو بر طرف کردیا گیا ، دونوں افسران کےلاگ ان اور پاس ورڈ سے مبینہ طور پر ڈیٹا لیک ہوا۔

یاد رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے اہلخانہ کی ٹیکس تفصیلات لیک ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معاون خصوصی محصولات طارق پاشا سے اس متعلق 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کی تھی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ کسی کی بھی ٹیکس تفصیلات خفیہ ہوتی ہیں، ٹیکس تفصیلات عام کرنا خفیہ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button