تازہ ترینخبریںپاکستان

حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کر لیا

وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کر لیا۔

ذرائع کے مطابق آرمی ایکٹ کے تحت کسی آفیسر کو ری ٹین کیا جاسکتا ہے۔ وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے قوائد کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کر نے کی سمری وفاقی کابینہ کو دکھائی ہے۔ وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کرنے کی منظوری دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ دفاع نے پہلے ہی لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ریٹائرمنٹ کی اجازت نہیں دی تھی۔ قانون کے مطابق میجر اور اس سے اوپر کے رینک کے آفیسر ریٹائرمنٹ کے لیے وزارتِ دفاع سے اجازت لیتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ دفاع کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کرنے کی سمری تیارکی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button