تازہ ترینخبریںپاکستان

لندن میں مفرور مجرم سے مشورہ، صدر کی عمران خان سے مشاورت پر اعتراض کیوں؟

پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے اہم تعیناتیوں پر صدر مملکت کے عمران خان سے مشاورت پر اعتراض کرنے والوں پر سوال اٹھا دیا۔

ترجمان پنجاب حکومت نے اہم تعیناتیوں پر مشاورت کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مسرت چیمہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اعتراض کیا جا رہا ہے صدر مملکت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے آئینی تقرری پرمشورہ نہیں کرسکتے جب کہ عارف علوی کو تحریک انصاف نے صدر مملکت بنوایا۔

انہوں نے کہا کہ صدر علوی چیئرمین پی ٹی آئی سے کسی آئینی تقرری پر مشورہ نہیں کر سکتے، لیکن وزیراعظم لندن جا کر مفرور مجرم نواز شریف سے مشاورت کرسکتے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت نے مزید کہا کہ وزیراعظم سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مشاورت کر سکتا ہے۔ اس وقت کسی کو اعتراض کیوں یاد نہیں آیا؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button