تازہ ترینخبریںسپورٹس

انٹرنیشنل کرکٹرز کی نئی رینکنگ ، آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ امام الحق کا دوسرا نمبر ہے۔

ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈاوسن تیسرے نمبر پر جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی چھٹے اور آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ ساتویں نمبر پر چلے گئے۔

ون ڈے بولرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر ہے جبکہ جوش ہیزل ووڈ کا دوسرا اور افغانستان کے مجیب الرحمان تیسرے نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی کی ہفتہ وار رینکنگ میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل سٹارک چوتھے نمبر پر آگئے ہیں اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کا رینکنگ میں پانچواں نمبر ہے۔

آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے شاداب خان ایک درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button